گورنر کا ٹوٹیفکیشن غیر قانونی،وزیر اعلیٰ ہوں، کابینہ کام کرتی رہے گی، پرویز الٰہی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے ڈی نوٹیفکیشن پر اپنے رد عمل کا اظہار

کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے وہ گورنر کا نوٹیفکیشن نہیں مانتا، یہ غیر قانونی ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ گورنر کے اقدام کے خلاف صبح عدالت جاؤں گا، میں وزیراعلیٰ ہوں

یہ بھی پڑھیں

پنجاب کابینہ تحلیل ،پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ

کابینہ کام کرتی رہے گی۔واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے ئین کے آرٹیکل 133 کے تحت وزیر اعلی پنجاب

چوہدری پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی اور سیکرٹری پنجاب نے کابینہ تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

مزید پڑھیں

پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ، پنجاب کابینہ تحلیل

اور حکم نامے میں کہا گیا ہے پرویز الہی پرویز الٰہی نئے قائد ایوان کے انتخاب تک عہدے پر کام کرتے رہیں گے

گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا، پرویز الٰہی نے مقررہ دن اور وقت پر اعتماد کا ووٹ نہیں لیا

ہمیں فالو کریں