امریکا میں طوفان،سینکڑوں پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شدید موسم اور برف باری کے دوران متعدد

ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ جارجیا، نارتھ کیرولینا اور کینٹکی میں ہنگامی حالت

کا اعلان،امریکہ میں موسم سرما کے بڑے  طوفان نے بیشتر ریاستوں اور

ملک کی نصف سے زیادہ آبادی کو شدید برف باری اور منجمد ہواؤں کا سامنا  ہے ۔

 

10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں اور سینکڑوں پروازیں معطل ہو گئی ہیں۔کرسمس کی

تعطیلات کے دوران امریکہ بھر میں شدید سردی اور برف باری نے لاکھوں مسافروں کو متاثر کیا ہے  دو دنوں کے

دوران مڈویسٹ میں 4,500 پروازیں منسوخ اور سینکڑوں ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔پروازوں اور ٹرینوں کی

منسوخی سے افراتفری پھیل رہی ہے، صرف شکاگو کے دو ہوائی اڈوں پر 12 سو پروازیں منسوخ کی گئیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے موسم کی شدت سے خبردار کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ وہ مقامی حکام

کی وارننگ پر عمل کریں۔امریکہ کے علاوہ کینیڈا کے مشرقی حصے میں بھی شدید سردی اور برفباری جاری ہے

ٹورنٹو میں کئی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com