اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز):پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔شاہد آفریدی چیف سلیکٹر ہوں گے۔
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان ٹوئٹر پر کیا۔ عبوری سلیکشن کمیٹی چیف سلیکٹر سمیت 3 ارکان پر مشتمل ہے۔
چیئرمین پی سی بی کے مطابق شاہد آفریدی عبوری سلیکشن کمیٹی میں چیف سلیکٹر ہوں گے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں عبدالرزاق اور راؤ افتخار شامل ہیں۔ ہارون رشید عبوری سلیکشن کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔
I am pleased to announce, with immediate effect, an Interim Selection Committee for the New Zealand tour. It comprises Shahid Afridi (Chief Selector), Abdul Razzaq and Rao Iftikhar, with Haroon Rashid as Convenor.
— Najam Sethi (@najamsethi) December 24, 2022