123
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) عمران خان کی 23 دسمبر کو پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی حکمت عملی کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرنے والے حکمران اتحاد نے پلان بی بنا لیا ہے جس میں وہ پرویز الٰہی کو ناکام بنائیں گے ، اب مخصوص ارکان کے ساتھ حتمی رابطوں کی پلاننگ مکمل کر لی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کے درمیان حالیہ ملاقات میں لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا
ذرائع کے مطابق یہ کام آصف زرداری، چوہدری شجاعت، جہانگیر ترین اور مسلم لیگ ن کے اہم رہنما مکمل کریں گے۔ اسی پلان کے تحت قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی 5 جنوری کو وطن واپسی کا امکان ہے۔
حکمران اتحاد نے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کے استعفے کے مسترد ہونے کو پی ٹی آئی اور پرویز الٰہی کے درمیان عارضی سمجھوتہ قرار دیا ہے۔