بے نظیر بھٹو کو ہم سے بچھڑے 15برس بیت گئے،برسی پر جیالوں کی آنکھیں نم

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان کی دو مرتبہ وزیر اعظم رہنے والی بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں شہید کر دیا گیا تھا آج ان کی برسی منائی جارہی ہیں
بی بی شہید کے والد کو پھانسی دی گئی، دو بھائی مارے گئے عظیم لیڈر نے بدترین آمریتوں کا سامنا کیا، انہوں نے جلاوطنی کا درد بھی سہا، لیکن وہ جمہوری جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں ۔ انہیں ایک خاتون رہنما ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے

 

بے نظیر بھٹو 21 جون 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے ابتدائی تعلیم کانونٹ آف جیسس زائنڈ میری کراچی گرامر اسکول سے حاصل کرنے کے بعد ہارورڈ اور آکسفورڈ سے انہوں نے سیاسیات اور بین الاقوامی قانون میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔
پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دونوں بیٹوں کی بجائے لاڈلی بینظیر بھٹو کو اپنا سیاسی جانشین قرار دیا اور وقت نے اس فیصلے کو درست ثابت کیا۔
ضیاء الحق کے مارشل لاء میں بے نظیر بھٹو بیرون ملک رہتے ہوئے جمہوریت کے لیے جدوجہد کرتی رہیں۔ وہ اپریل 1986 میں پاکستان واپس آئیں اور لوگوں کی طرف سے ان کا بے مثال استقبال ہوا۔

1988 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کے بعد بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئیں لیکن ان کی حکومت 18 ماہ بعد ختم کر دی گئی۔ صدر نے حکومت کو تحلیل کر دیا، بے نظیر بھٹو مبینہ انتقامی کارروائیوں کے بعد جلاوطن ہو گئیں۔
2007 میں انہوں نے پاکستان واپسی کا اعلان کیا اور اپنی جان کو لاحق خطرات کے باوجود 18 اکتوبر 2007 کو کراچی پہنچ گئیں جہاں ان کے استقبال کے جلوس میں دھماکہ ہوا اورسینکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے واپسی پر ان پر جان لیوا حملہ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں قوم کی محبوب قائد ان سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئی، انہیں لاڑکانہ کے گڑھی خدا بخش میں اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو اور بھائیوں مرتضیٰ بھٹو اور شاہنواز بھٹو کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

آج ان کی 15ویں برسی ہے، بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے ملک بھر سے لوگ گڑھی خدابخش آنا شروع ہوگئےہیں
برسی کے موقع پر سابق صدر آصف زرداری جلسے سے خطاب کریں گے جب کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی لاڑکانہ پہنچ گئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com