اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یو اے ای کا ملازمین کیلئے بڑا اعلان
سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار کرنے کے لیے ایک سال کی تنخواہ
ا ور چھٹی دی جائے گی ۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت نے وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار شروع کرنے کے لیے
خواہ کے ساتھ ایک سال کی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق جنوری 2023 سے ہوگا۔چھٹی حاصل کرنے
یہ بھی پڑھیں
متحدہ عرب امارات پاکستانی کمپنیوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا
والے ملازم کے پاس اپنی سالانہ چھٹی اور بلا معاوضہ چھٹی بھی شامل کرنے کا اختیار ہوگا۔ اس منصوبے کی منظوری
اماراتی کابینہ نے اس سال جولائی میں امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی سربراہی میں دی تھی۔
مزید پڑھیں
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی بحریہ کی مشترکہ مشقیں
دنیا میں اپنی نوعیت کی اس پہلی اسکیم کے تحت سرکاری ملازمین کاروبار میں قدم رکھ سکیں گے۔ حکام کا کہنا ہے
کہ اس منصوبے کا مقصد مستقبل میں امارات کی معیشت کو فائدہ پہنچانا ہے۔