اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شعیب ملک کے ساتھ بریک اپ کی افواہیں ان کی نئے سال کی انسٹاگرام پوسٹ کے بعد زور پکڑ گئیں۔
2022 میں مشہور و معروف جوڑے کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کرتی رہیں تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی ان خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
شعیب اور ثانیہ کی شادی ختم ہونے کی اطلاعات: خلیجی اخبار
ایک ویب چینل کے لیے ثانیہ اور شعیب کے مشترکہ شو ‘دی مرزا ملک شو کے آغاز نے تصدیق کر دی کہ طلاق کی افواہیں جھوٹی ہیں۔
تاہم ثانیہ مرزا نے اب اپنی سیلفیز شیئر کی ہیں جس میں شعیب ملک ان کے ساتھ موجود نہیں ہیں جب کہ وہ اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دے رہی ہیں
شعیب ملک کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر عائشہ عمر نے خاموشی توڑ دی
ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ‘میرے پاس آپ کو نئے سال کی مبارکباد دینے کے لیے کوئی تفصیلی اور بھرپور پوسٹ نہیں ہے، لیکن کچھ اچھی سیلفیز ضرور ہیں۔
انہوں نے کیپشن میں ایک ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جس کا مطلب ہے کہ آپ سچائی کو برداشت کر سکتے ہیں۔