اردو ورلڈ کینیڈ(ا ویب نیوز ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ لیوک رینکی
نے کہا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش
کریں گے ۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے کراچی کی وکٹ بہتر ہوگی ، انہو ں نے کہا کہ
وکٹ دیکھ کر دوسرے ٹیسٹ سے قبل گیارہ رکنی ٹیم کا اعلان کریں گے۔ پہلے ٹیسٹ کے برعکس کراچی کی
پچ مختلف نظر آتی ہے اور اس میں نمی ہے۔انہوں نے کہا کہ وکٹ کی کنڈیشنز میچ شروع ہونے سے پہلے
معلوم ہو جا ئے گی ، فائنل الیون کا انتخاب اس کے بعد کیا جائے گا، ہم پاکستانی سرزمین پر کافی عرصے بعد
طویل طرز کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔رنکی نے کہا کہ پی ایس ایل میں پچ کی صورتحال قدرے مختلف ہے
یہ اچھی بات ہے کہ پاکستان میں اس وقت بہت زیادہ کرکٹ ہو رہی ہے، پاکستانی فاسٹ باؤلرز ریورس سوئنگ
میں مہارت کی وجہ سے کافی مقبول رہے ہیں۔