اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کراچی میں کھیلے جانے والے نیوزی لینڈ
کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں امام الحق نے اپنے چچا انضمام الحق
کی یاد تازہ کر دی ۔
میچ کے دوسرے روز کپتان بابر اعظم بھی تیسرا رن لینے بھاگے تو دوسری طرف موجود امام الحق
گر پڑے اور رنز لینے کے لیے بھاگ نہ سکے ، اس طرح کپتان بابر اعظم تیسرا رنز لینے کی کوشش میں
رن آئوٹ ہوگئے۔اس سے قبل ایک روز ہ میچ میں امام الحق کے چچا انضمام الحق اپنے کپتان وسیم اکرم
کے ساتھ بیٹنگ کر رہے تھے۔ وسیم اکرم رن لینے کے لیے بھاگے لیکن گیند پاؤں میں لگنے کے باعث
انضمام الحق نیچے گر گئے اور رن لینےکے لیےدوڑے ہی نہیں اور وسیم اکرم رن آئوٹ ہو گئے ، سابق کپتا ن
وسیم اکرم نے متعدد مرتبہ اس واقعہ کو دلچسپ اندا ز میں بیان کیا۔ میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے
امام الحق کا کہنا تھا کہ وہ کپتان بابر اعظم کو رن آؤٹ کے معاملےپر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔