اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی پر اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ایک مشن ناممکن بنتا جارہا ہے
تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی میں 186 ووٹ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، عمران خان کو بتایا گیا ہے کہ 3 ارکان کے پارٹی پالیسی کے خلاف جانے کا خدشہ ہے
پنجاب اسمبلی میں نمبرز گیم سامنے آ گئی
مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی زہرہ نقوی پہلے ہی فیصلہ کر چکی ہیں کہ وہ پرویز الہٰی کو ووٹ نہیں دینگی
اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
مومنہ وحید نے کہا کہ پرویزالہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں د وں گی
انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی صرف گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں ترقیاتی کام کر رہے ہیں۔
اس وقت تحریک انصاف کے دعوے کے مطابق انہیں 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے اور اگر دو ارکان غیر حاضر رہے تو پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ کھو دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں
پرویز الہٰی کے اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے حکمت عملی طے
عمران خان نے 11 جنوری سے قبل اعتماد کا ووٹ لینے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، عثمان بزدار، اسلم اقبال اور محمود الرشید کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔