اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی حکومت کے کسان پیکج کے تحت ملک بھر میں 3 لاکھ زرعی ٹیوب ویلوں کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔
وفاقی حکومت کے کسان پیکج کے تحت بجلی کے استعمال کو کنٹرول کرنے کے لیے ملک بھر کے 3 لاکھ ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا تاہم ابتدائی طور پر ملک بھر میں صرف 10 ہزار ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں 10 ہزار زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن مکمل کرنے کے بعد مزید ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن بھی کی جائے گی۔
ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم میں تبدیل کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کی مارک اپ سبسڈی اور رسک شیئرنگ اسکیم برائے فارم میکانائزیشن سے فنڈنگ فراہم کی جائے گی، زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن سے ملک میں بڑے پیمانے پر بجلی کی بچت ہوگی۔