پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر پر تحریک انصاف کیا کرے گی ؟ نئی حکمت عملی سامنے آگئی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں مزید تاخیر کی صورت میں مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی قیادت کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے اپنے حتمی فیصلے سے صوبائی اور مرکزی قیادت کو آگاہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اعتماد کے ووٹ میں تاخیر یا اسمبلی تحلیل نہ ہونے پر عمران نے نئی حکمت عملی بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے میں تاخیر ہوئی تو ہمارے ارکان مستعفی ہو کر پنجاب اسمبلی سے باہر آجائیں گے۔

عمران خان نے ایک بار پھر ہدایت کی ہے کہ پارٹی 11 جنوری سے پہلے وزیر اعلیٰ کے اعتماد کا ووٹ یقینی بنائے ورنہ ہمارے اراکین اسمبلی مستعفی ہو جائیں گے۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے عمران خان کو ارکان اسمبلی سے رابطوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی، جس میں انہیں بتایا گیا کہ مزید 2 آزاد ارکان اسمبلی کی حمایت کے لیے بات چیت جاری ہے، عمران خان نے ہدایت کی کہ پارٹی اعتماد کے ووٹ کا عمل جلد مکمل کرے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com