256
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا، یہ آئینی تقاضا ہے۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا، یہ آئینی تقاضا ہے۔
اس موقع پر گورنر پنجاب سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی رانا مشہود احمد خان، خواجہ عمران نذیر، ایم این اے نواب شیر وسیر، ایم این اے ملک محمد ریاض، اراکین اسمبلی میاں فدا حسین وٹو، رانا عبدالرؤف غزالی سلیم بٹ، حنا پرویز بٹ سمیرا کومل نے ملاقات کی
ملاقات میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ نادہندہ ہونے کا جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والوں کو پشیمانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مخلوط حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک میں معاشی استحکام آنا شروع ہو گیا ہے
محمد بلیغ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے آئین اور قانون کے مطابق اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا۔