اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سابق چیئرپرسن امریکی کمیشن
برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نیڈین میئنزا نے کہا ہے کہ
بھارت میں انتہا پسندوں کو مودی کی ہندو انتہا پسند جماعت کی
مکمل حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی
خلاف ورزیاں سنگین ہو چکی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نفرت انگیز تقاریر میں ہندوؤں کو
مسلمانوں کی نسل کشی اور قتل عام پر اکسانا عام ہو گیا ہے۔
سابق چیئرپرسن امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نیڈین میئنزا نے کہا کہ ایسی
نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو انتہا پسند جماعت کی
مکمل حمایت حاصل ہے ۔ یا درہے کے کے بھارت میں انتہاپسند اقلیتوں بالخصوصی مسلمانوں
کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں آئے روزبے گناہ مسلمانوں اوردیگر
اقلیتوں کو ظلم اور تشدد کے نشانہ بنایا جاتا ہے ، معمولی سی بات پرگھروں کو آگ لگا دینا
بچوں ، بزرگوں اور بے گناہ خواتین کو تشدد کانشانہ بنا دیا جاتا ہے ،ہندوستان جو جمہوریت کا
علمبرار کہلاتا ہے وہاں پر برسر اقتدار نریندری مودی کی جماعت کی سرپرستی میں اقلیتوں
پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں