اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی نے ابھی تک یہ نہیں کہا کہ وہ اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے، امید ہے پرویز الٰہی مسائل پیدا نہیں کریں گے۔
پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ تو لینا پڑے گا یہ آئینی تقاضا ہے جو پورا کرنا ہوگا، گورنر پنجاب
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے دو تین ارکان ایسے ہیں جن پر پارٹی کو شک ہے لیکن ابھی تک ایک بھی رکن سرکاری طور پر نہیں چھوڑ کر نہیں گیا
اسد عمر نے بھی اعتراف کیا کہ اسمبلی تحلیل کرنے پر پارٹی میں اختلاف تھا لیکن جب فیصلہ ہوا تو سب اس کے ساتھ کھڑے رہے۔
گورنر کے خط کو ہی نہیں مانتے تو اعتماد کا ووٹ لینے کی کیا ضرورت ہے؟پرویز الہٰی
انہوں نے کہا کہ اب بھی ہمیں یقین ہے کہ پرویز الہٰی وہی کریں گے جو عمران خان کہیں گے
یاد رہے کہ پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کولے کر صورتحال کافی گھمبیر ہے ن لیگ کے لوگوں کا موقف ہے کہ پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ نہیں لیں پائیں گے جبکہ پی ٹی آئی والے کہہ رہے ہیں کہ ہمارے نمبر پورے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ کون کامیاب ہوتا ہے
ق لیگ کی طرف سے فی الحال پی ٹی آئی کی بھر پور حمایت کی جارہی ہے۔