اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی صورتحال پر اہم ترین اجلاس ہوا جس میں 11 جنوری کے بعد وزیراعلیٰ کے لیے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
زمان پارک میں ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کی سینئر پارٹی قیادت کے علاوہ سپیکر سبطین خان، صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، ہاشم ڈوگر، راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، سردار حسنین بہادر دریشک اور خیال کاسترو نے شرکت کی۔ .
ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال بالخصوص وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے تجویز پیش کی کہ ہمارے ارکان پورے چکے ہیں، عدالتی فیصلے کے بعد 11 جنوری کو اعتماد کا ووٹ لیا جائے۔ اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے صوبائی وزراء کی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئیں۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزراء اراکین اسمبلی سے گروپس کی صورت میں رابطے میں رہیں گے۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم مونس الٰہی سے رابطے میں ہیں، جب تک ان کی جانب سے کوئی بیان نہیں آتا، خاموشی اختیار کی جائے، انہوں نے قیادت کو ہدایت کی کہ وہ اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کی تیاری کریں۔
عمران خان نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ عدالت کے فیصلے سے مشروط ہے۔ عدالت نے کہا کہ تو ہم اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ ہمیں اعتماد کے ووٹ کی تیاری کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہر وزیر اپنے ڈویژن کے اراکین اسمبلی سے رابطے میں رہے گا، اعتماد کا ووٹ لیتے ہی اسمبلی تحلیل کردی جائے۔
اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ گروپ کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے بعد الیکشن کے لیے عوام کے پاس جائیں گے، ملکی مسائل نئے الیکشن اور عوامی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت سے ہی حل ہو سکتے ہیں۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر
صدارت پنجاب کے صوبائی وزراء کا اہم ترین اجلاساسمبلی میں اعتماد کے ووٹ اور اگلے الیکشن کے حوالے سے تیاریوں کی ہدایت
امپورٹڈ ٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے – عمران خان pic.twitter.com/v0iVsKf9uv
— PTI (@PTIofficial) January 7, 2023