اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) حارث رؤف پاکستان کے سٹار فاسٹ بائولر ہیں جنہوں نے متعدد مرتبہ ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ، حال ہی میں انہوں نے ایک نجی ٹی وی شو میںبطور مہمان خصوصی شرکت کی اور دلچسپ سوالات کے جواب بھی دئیے اس موقع پرفاطمہ سلیمان نامی لڑکی نے فاسٹ باؤلر سے سوال کیا کہ اگر کوئی لڑکی باؤنڈری فیلڈنگ کے دوران پیچھے سے کہتی ہے میں تم سے پیار کرتی ہوں تو کیا آپ نے میچ کے بعد کبھی اس لڑکی کو تلاش کرنے کی کوشش کی؟
یہ بھی پڑھیں
حارث رائوف کو شادی کے پہلے روز ہی بیوی کے آگے ہاتھ کیوں جوڑنےپڑے ؟ ویڈیو وائرل
اس کے جواب میں حارث نے کہا کہ ایسا ہوتا ہے لیکن جب ہم گراؤنڈ میں ہوتے ہیں تو ہمارا فوکس صرف میچ پر ہوتا ہے اور پیچھے سے کراؤڈ بھی عجیب و غریب الفاظ کہتا ہے جس سے ہمیں پریشا نی ہوتی ہے لیکن بعض اوقات ہم انہیں نظر انداز کرنا ہی بہتر سمجھتے ہیں۔فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ میچ کے بعد ان لوگوں سے ملیں لیکن وہ نہیں ملتے۔
میزبان کے سوال کے جواب میں لڑکی نے حارث رؤف کو بتایا کہ وہ اب آئندہ پی ایس ایل میں حارث رؤف کے لیے اسٹیڈیم جائے گی جس پر میزبان نے کہا کہ وہ وہیں بیٹھیں گی تاکہ حارث آپ کو ڈھونڈنے آ ئیں تو ایسا نہ ہو وہ وہاں موجود نہ ہوں ،اس پر لڑکی نے کہا کہ میں فارغ ہوں وہاں بیٹھی رہوں گی