اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب اسمبلی کے احاطے میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گاڑی پر جوتا پھینکا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گاڑی پر کسی نے جوتا پھینک دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوتا مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی راشد حفیظ کے ڈرائیور نے پھینکا۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ اسمبلی سے باہر جانے لگے تو ان کی گاڑی پر جوتا پھینک دیا گیا۔ واقعے کے وقت رانا ثناء اللہ گاڑی میں موجود تھے۔
پاکستان میں سیاسی شخصیات پر جوتا پھینکنے کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں
یہ بھی پڑھیں
گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر جوتا پھینک دیا گیا
نواز شریف ، احسن اقبال، خواجہ آصف ،شیخ رشید اور دیگر سیاستدان جوتے کی زد میں آچکے ہیں
خواجہ آصف پرتو کسی شخص نے سیاہی بھی پھینک دی تھی
پاکستان کی سیاست میں ایسے واقعات نیک شگون نہیں ان واقعات سے دوریاں مزید بڑھتی ہیں
سیاستدانوں کو احترام کا رشتہ قائم رکھنا چاہیے اور ورکروں کو چاہیے کہ وہ کسی کی خاطر اتنا آگے نہ جائیں۔