ملک میں آٹے کا بحران ،چار سال سے بند فلور مل سے گندم کی سینکڑوں بوریاں بر آمد کرلی گئیں

 

اردو ورلڈ کینیڈا (  ویب نیوز)میرپور خاص میں ڈپٹی کمشنر نے رات گئے 4 سال سے بند فلور مل پر چھاپہ مار کر 50 کلو گرام وزنی سرکاری گندم کی ایک ہزار بوریاں برآمد کر کے مل اور گودام کو سیل کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر زین العابدین نے اے سی شجاع آباد اور متعلقہ پولیس کے ہمراہ پبلک سکول روڈ پر کارروائی کی

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زین العابدین نے کہا کہ چیف سیکرٹری کی سخت ہدایات ہیں کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی نہ ہو، اس لیے اطلاع ملتے ہی فوری ایکشن لیا گیا ہے۔ برآمد شدہ گندم کی بوریاں سرکاری گوداموں سے چھوڑ دی گئی ہیں اور تمام گندم کی بوریاں سرکاری تحویل میں لے کر محکمہ خوراک کے حوالے کی جائیں گی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق چھاپہ مارنے والی فلور مل چار پانچ سال سے بند ہے اور ایک ماہ قبل سرکاری کوٹے کے تحت ملنے والی گندم کی ہزاروں بوریاں مختلف مقامات پر سٹور کی گئی تھیں۔ ملوں میں آٹا ختم ہو چکا ہے تاہم بند ملوں میں گندم کی بڑی مقدار ذخیرہ اندوزی کے زمرے میں آتی ہے، محکمہ خوراک کے متعلقہ حکام کو طلب کر کے مزید کارروائی کی جائے گی۔

بعد ازاں ڈی سی میرپور خاص نے اے سی شجاع آباد، مختیار کار اور ڈی ایف سی میرپور خاص کو مراسلہ بھیجا جس میں چھاپے کے بارے میں بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کوٹے کی گندم کی 800 سے 1000 بوریاں برآمد کی گئیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com