ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹر ویز سمیت اہم شاہراہیں سفر کے لیے بند کر دی گئیں۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سے کوٹ مومن تک موٹروے ایم 2، لاہور ملتان موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ، موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم اور موٹروے ایم 11 لاہور سے سیالکوٹ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے
ترجمان نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ڈرائیوروں سے کہا کہ وہ تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔
دوسری جانب شدید دھند اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔
ادھر ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بارش اور دھند کے باعث سردی مزید بڑھ گئی ہے