اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)حکومت نے پنجاب اسمبلی تحلیل کے بعد 12 اپریل کو انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نےپنجاب میں اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 12 اپریل کو انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے
وزیراعظم شہبازشریف کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا، جس میں
وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور آئندہ صوبائی انتخابات سے متعلق فیصلے سے آگاہ کیا۔
گورنر پنجاب کو اسمبلی تحلیل کی سمری موصول ہوگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو پنجاب میں اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم چلانے کی ہدایت بھی کی جب کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد انتخابات 12 اپریل کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ادھر مسلم لیگ ن کے اہم رہنمائوں کا نواز شریف بھی رابطہ ہوا ہے پارٹی رہنمائوں نے اپنے قائدکو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد وطن واپس آئیں اور ن لیگ کی الیکشن مہم کو خود لیڈ کریں تاہم اب چند دن میں مزید اہم فیصلے ہوجائیں گے ۔