گورنر پنجاب کو اسمبلی تحلیل کی سمری موصول ہوگئی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق بھیجی گئی سمری گورنر بلیغ الرحمان کو موصول ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے سمری مل گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری رات 10 بجکر 10 منٹ پر گورنر ہاؤس کو موصول ہوئی، سمری موصول ہونے کے بعد ڈائری نمبر 343926 بھی جاری کر دیا گیا

مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے گورنر کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کی اور ڈائری نمبر بھی شیئر کیا۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی نے کہا کہ اب انتخابات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

ہمیں فالو کریں