164
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ، وزیراعظم کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم کے خلاف اعتماد کے ووٹ کے عمل کی منظوری دے دی ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ ایم کیو ایم کے تحفظات کو دیکھتے ہوئے کیا، پی ٹی آئی پر امید ہے کہ ایم کیو ایم وزیراعظم کو ووٹ نہیں دے گی، مسلم لیگ ن کے 5 ایم این ایز بھی غیر حاضر ر ہیں گے
واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اور پی ڈی ایم کے درمیان حلقہ بندیوں کے معاملے پر اختلافات ہیں اور ایم کیو ایم نے حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔