اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز ) قائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو پنجاب میں الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا، اجلاس میں شہباز شریف، رانا ثناء اللہ، اعظم نذیر تارڑ اور دیگر اہم رہنما بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ہدایت کی کہ پورے پنجاب میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو متحرک کیا جائے ۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ غیر جمہوری سوچ رکھنے والے عمران خان سے کسی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کی حکومت میں ملک کو ہونے والا نقصان عوام کو بتایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کے دور میں ان کے گھر سے شروع ہونے والی کرپشن کے بارے میں بھی عوام کو بتایا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی اپنا وقت پورا کرے گی، عمران خان کے ہاتھوں کسی صورت بلیک میل نہیں ہونگے ۔