کینیڈا اپنی امیگریشن کی سطح کو بڑھانے کی تیاری کر رہا ہے ،شان فریزر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آنے والے سالوں میں کینیڈا اپنی امیگریشن کی سطح کو بڑھانے کی تیاری کر رہا ہے۔ بہت سے پالیسی ماہرین صحت کی دیکھ بھال، ہاؤسنگ اور لیبر مارکیٹ پر اس کے اثرات کے بارے میں فکر مند ہیں۔

لیکن امیگریشن کے وزیر شان فریزر کا کہنا ہے کہ کینیڈا کو مزدوروں کی کمی اور آبادیاتی تبدیلیوں کو پورا کرنے کے لیے مزید نئے آنے والوں کی ضرورت ہے جو ملک کے مستقبل کے لیے چیلنج ہیں۔ ایک انٹرویو میں فریزر نے کہا کہ ہمیں مزید تارکین وطن کو مدعو کرنا چاہیے ورنہ آنے والی نسلیں ہماری عمر رسیدہ آبادی سے بہت زیادہ متاثر ہوں گی۔

کینیڈا

شان فریزر نے پاکستان سے کینیڈا پہنچنے والے افغان مہاجرین کا خیر مقدم کیا

نومبر میں وفاقی لبرل حکومت نے ایک نئے امیگریشن پلان کا اعلان کیا تھا جس کے تحت 2025 تک ہر سال 500,000 تارکین وطن کو کینیڈا بلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 2022 میں 431,645 افراد کینیڈا کے مستقل رہائشی بنے۔ حکومت کی اس سوچ کے بارے میں کچھ اعدادوشمار بھی ذمہ دار ہیں۔ اسٹیٹسٹکس کینیڈا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں ملک کی شرح پیدائش 1·4 بچے فی خاتون تک پہنچ گئی۔ لیکن ماہرین کی تشویش یہ ہے کہ اگر اتنے تارکین وطن آئیں گے تو ان کے رہنے کے لیے گھر، صحت کی دیکھ بھال وغیرہ کا کیا بنے گا۔

امیگریشن کے وزیر شان فریزر نے عارضی رہائشیوں کو مستقل رہائشی بننے کی اجازت دینے کا منصوبہ پیش

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com