اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گیس لیکج کا واقعہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں مسلم اتحاد کالونی میں رہائش پذیر 40 سالہ شراف الدین کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے بعد آگ لگ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ دھماکے میں شرف الدین اور اس کے 5 بچے جاں بحق ہوئے جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔