اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نیپال کے پوکھارا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں کھٹمنڈو سے آنے والے طیارے کو لینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا جس کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں 15 غیر ملکی مسافروں سمیت 68 مسافر سوار تھے جب کہ عملے کے ارکان کی تعداد 4 تھی۔
طیارہ حادثے کے بعد ایئرپورٹ کو تمام پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے جب کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جس میں ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ اب تک 67 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارے میں 5 بھارتی، 4 روسی اور 2 جنوبی کوریا کے شہری سوار تھے جب کہ آسٹریلیا، فرانس اور ارجنٹائن کا ایک ایک مسافر سوار تھا۔