کانگو ، دوران عبادتچرچ میں دھماکہ، 5 افراد ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) افریقی ملک کانگو میں چرچ میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے۔ فوجی ترجمان کے مطابق یوگنڈا کی سرحد کے قریب واقع صوبے کاسینڈے کے مشرقی قصبے کانگولیس میں عیسائی چرچ پر اس وقت حملہ کیا گیا، جب لوگوں کی بڑی تعداد اتوار کی عبادت میں شرکت کر رہی تھی۔

فوجی ترجمان نے کہا کہ شبہ ہے کہ یہ حملہ یوگنڈا کے مسلح دہشت گرد گروپ الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز (اے ڈی ایف) کے دہشت گردوں نے کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی منتظم کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کانگو میں داعش سے منسلک دہشت گرد گروپ کی جانب سے کارروائیاں کی گئی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ چرچ پر حملے میں زخمی ہونے والوں کی حالت دیکھ کر لگتا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10 تک پہنچ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 1990 کی دہائی میں یوگنڈا میں قائم ہونے والی اے ڈی ایف نے صوبہ کسنڈی میں بہت پہلے اپنی کارروائیاں شروع کر دی تھیں اور بعد ازاں انہیں فوجی آپریشن کے ذریعے تباہ کرنے کے لیے کارروائیاں بھی کی گئیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com