اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت میں اسلام دشمنی کی انتہاء ، سڑک کوکشادہ کرنے کے لیے ایک اور تاریخی مسجد کو شہید کر دیا گیا ، ہندوستانی پروفیسر اور یونیسکو کے چیئرپرسن اشوک سوین نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں یوپی میں ایک سڑک پر ایک مسجد کو بھاری مشینری سے شہید ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اشوک سوین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک سڑک کو چوڑا کرنے کے لیے مسجد کو شہید کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مسلم اسپیس نامی ٹوئٹر اکانٹ نے بتایا کہ یوپی کے شہر الہ آباد کے گائوں ہنڈیا میں واقع شاہی مسجد کو شہید کردیا گیا ہے۔ یہ مسجد شیر شاہ سوری کے دور میں قائم ہوئی۔
اس حوالے سے امام مسجد کا کہنا ہے کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت تھا اور کیس کی سماعت 16 جنوری کو ہونی تھی۔