338
اردو ولڈ کینیڈا ( ویب نیوز)کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر اور ہیرا پھیری کے الزامات کے بعد جماعت اسلامی نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر سیاسی جماعتوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کراچی میں تیسرے نمبر پر آنے والی جماعت تحریک انصاف نے تاخیر کو دھاندلی کا حربہ قرار دیا ہے نتائج کے بعد دوسری نمبر پر آنے والی جماعت جماعت اسلامی ہے جس نےپی پی کے بعد زیاد ہ نشستیں حاصل کیں
جماعت اسلامی نے نتائج کے فوری اجراء اور عمل درآمد نہ کرنے کے مسلسل مطالبے کے بعد کل ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے۔ یہ کال جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے دی ہے جس کے مطابق نتائج میں تاخیر اور ردوبدل کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔