چینی کے زیادہ استعمال سےپیداہونیوالی بیماریاں

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قدرتی شکر مختلف غذاؤں جیسے پھل، سبزیاں، دودھ یا ان سے بنی اشیاء میں موجود ہوتی ہے اور ہمارا نظام ہاضمہ اس قدرتی مٹھاس کو آہستہ آہستہ ہضم کرتا ہے تاکہ جسم کو مسلسل توانائی فراہم کی جاسکے۔ جبکہ کہ اس کے برعکس شوگر جسم میں داخل ہو کر جلدی ہضم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بلڈ شوگر کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔

چینی کی کتنی مقدار استعمال کرنی چاہیے
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق، خواتین کو دن بھر میں 25 گرام (6 چائے کے چمچ) اور مردوں کو 36 گرام (9 چائے کے چمچ) سے زیادہ چینی کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔لیکن زیادہ تر لوگ اپنی خوراک کے ذریعے بہت زیادہ چینی حاصل کرتے ہیں، جیسا کہ ایک سافٹ ڈرنک جس میں 10 چمچ چینی ہوتی ہے۔
چینی کے زیادہ استعمال کے کیا نقصانا ت ہو سکتے ہیں ؟

دل کی بیماری
ماہرین کا خیال ہے کہ بہت زیادہ چینی کھانے سے بلڈ پریشر کی سطح بڑھ جاتی ہے یا خون میں چربی کی مقدار بڑھ جاتی ہے، یہ دونوں چیزیں ہارٹ اٹیک، فالج اور دیگر امراض قلب کا خطرہ بڑھاتی ہیں۔

یہ خبر پھی پڑھیں

کونسی عام عادت انسان کو دل کی بیماری اور فالج کا شکار بناتی ہے؟

چڑچڑاپن
اسی طرح بہت زیادہ چینی کھانے کے بعد چڑچڑاپن کی شکایت عام ہے۔بہت زیادہ چینی کھانے سے خون میں یورک ایسڈ کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس کے نتیجے میں جوڑوں کا درد ہو سکتا ہے۔

گردوں کی پتھری
آج کے دور میںگردےکی پتھری کی بیماری بھی عام ہے اور اس کے پھیلنے کی مختلف وجوہات ہیںلیکن بہت زیادہ چینی کا استعمال بھی گردے میں پتھری کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

قبل از وقت بڑھاپا
زیادہ چینی سمیت میٹھے مشروبات کا زیادہ استعمال ڈی این اے کو نقصان پہنچاتا ہے، جو قبل از وقت بڑھاپے کی علامات کا باعث بن سکتا ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ دن میں ایک سافٹ ڈرنک پیتے ہیں ان میں قبل از وقت بڑھاپے اور چہرے پر جھریوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

وزن میں اضافہ
جسمانی وزن میں اضافے سے مختلف بیماریوں جیسے ذیابیطس، امراض قلب اور کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ سافٹ ڈرنکس میں شوگر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور دن میں صرف ایک سافٹ ڈرنک بھی وزن میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

مزید پڑھیں

جسمانی وزن کو کم کرنے کے عام اور آسان طریقے

ہائی بلڈ پریشر
طبی ماہرین کے مطابق چینی کے زیادہ استعمال سے بھی ایسا ہوسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق چینی کے زیادہ استعمال سے جسم میں انسولین کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس سے خون کی شریانوں کی لچک متاثر ہوتی ہے اور بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔

کولیسٹرول بڑھنا
شکر والی غذاؤں کا زیادہ استعمال غیر صحت بخش ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتا ہے۔ اسی طرح خون میں چربی کی مقدار بھی بڑھ جاتی ہے اور یہ دونوں دل کی صحت کو متاثر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خبردار ،میٹھےمشروبات آپ کو گنجا کر سکتے ہیں

جگر کی بیماریاں
میٹھے مشروبات یا فاسٹ فوڈ میں موجود شکر ہمارے جگر کے ذریعے چربی میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ اگر آپ روزانہ شکر والی چیزیں کھاتے ہیں تو جگر پر جمع چربی کی مقدار بتدریج بڑھ جاتی ہے جو جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

دانتوں کے مسائل
بہت زیادہ چینی کھانے سے دانت بھی متاثر ہوتے ہیں۔ مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد کے لیے آسان نکات ،چینی ہمارے منہ میں موجود بیکٹیریا کی خوراک ہے جو مختلف بیماریوں کا خطرہ بڑھاتی ہے۔
میٹھے مشروبات، ٹافیاں اور خشک میوہ جات منہ میں تیزابیت بڑھاتے ہیں جس سے دانتوں کی سطح متاثر ہوتی ہے۔

نیند کا متاثرہونا
چینی کا زیادہ استعمال خون میں گلوکوز کی سطح کو بڑھاتا ہے جس سے دن میں نیند اور شام کو نیند آنے لگتی ہے۔ کیا چہل قدمی کے دوران بار بار سانس پھولنا کسی بیماری کا نتیجہ تو نہیں؟ بہت زیادہ چینی کا استعمال گہری نیند کا دورانیہ بھی کم کر سکتا ہے جس سے نیند کا معیار متاثر ہوتا ہے۔

یہ بھی جانیے

پر سکون نیند کیلئے دن کے اوقات میں متحرک رہنا کیوں ضروری ہے ؟

ذیابیطس
مشروبات سے جسم میں موجود شوگر خون میں رہ جاتی ہے اور جسم انسولین نامی ہارمون کی کم مقدار پیدا کرنے لگتا ہے یا اس کے افعال پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔شوگر والے مشروبات کا زیادہ استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھاتا ہے۔یہ ہارمون کھانے کو جسم کے لیے توانائی میں بدل دیتا ہے اور جب یہ کام نہیں کرتا تو بلڈ شوگر کی سطح بڑھ جاتی ہے
اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ذیابیطس کے تیزی سے پھیلنے کی اصل وجہ کیا ہے ؟

مزاج پر منفی اثرات
زیادہ میٹھا کھانے کی عادت بھی مزاج پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔متعدد تحقیقی رپورٹس میں چینی کے زیادہ استعمال اور دماغی امراض کے درمیان تعلق ظاہر کیا گیا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ زیادہ چینی کھاتے ہیں ان میں اضطراب یا ڈپریشن کا شکار ہونے کے امکانات 23 فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com