اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) 2035 تک الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت پرپابندی کیلئے قانون سازی کی جائے گی ،اقدام تیل اور گیس کی صنعت کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے ،وومنگ کا یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب نیویارک، کیلیفورنیا اور اوریگون سمیت کئی ریاستیں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے روایتی طور پر ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت کو مرحلہ وار بند کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہیں۔
وائیومنگ کے حکام کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کا شعبہ لاتعداد لوگوں کو ملازمت دیتا ہے اور وومنگ کی پوری تاریخ میں آمدنی کا ایک بڑا حصہ رہا ہے۔بل میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ وومنگ میں چارجنگ اسٹیشنز کی تعداد کم ہے اور یہ کہ الیکٹرک بیٹریوں میں استعمال ہونے والی اہم دھات کو آسانی سے ری سائیکل یا اسکریپ نہیں کیا جا سکتا۔
مجوزہ قانون سازی سینیٹر جم اینڈرسن کی قیادت میں قانون سازوں کے ایک گروپ نے متعارف کرائی تھی۔2021 میں، وومنگ ریاستہائے متحدہ میں تیل پیدا کرنے والا آٹھواں بڑا ملک تھا،اس وقت ریاست میں 100 سے زیادہ کمپنیاں کام کر رہی ہیں اور اس صنعت میں 68 ہزار سے زیادہ لوگ کام کر رہے ہیں۔