ہیلی کاپٹر حادثہ،یوکرین کے وزیر داخلہ سمیت اعلی حکام ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں وزیر داخلہ اور نائب وزیر داخلہ سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ کیف کے نواحی علاقے برووری میں بچوں کی نرسری کے قریب پیش آیا۔ اس کے علاوہ حادثے میں بچوں کے اسکول کی عمارت اور دیگر ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا۔

یوکرین کے صدارتی دفتر کے نائب سربراہ نے بتایا کہ وزیر داخلہ جنگ زدہ علاقوں کے فضائی دورے پر تھے جب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔ یوکرین میں رہائشی عمارت پر روس کے میزائل حملے میں بچوں سمیت 35 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس موقع پر ریاست کے اعلیٰ پولیس افسر نے فیس بک پر لکھا کہ تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر یوکرین کی اسٹیٹ ایمرجنسی سروس کا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں 3 بچے بھی جان کی بازی ہار گئے جب کہ 15 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے وزیر داخلہ ڈینس موناسٹر صدر ولادیمیر زیلنسکی کی کابینہ کے اہم رکن تھے اور فروری 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے عوام کو ہلاکتوں سے آگاہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca