سعودی عرب کا غیر مشروط غیر ملکی گرانٹ نہ دینے کا اعلان

ارد و ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز  ) سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اب غیر مشروط غیر ملکی گرانٹ نہیں دے گا اور ہم بیرونی ممالک کو امداد دینے کا طریقہ بدل رہے ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا کہ ہم کثیرالجہتی اداروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور اصلاحات دیکھنا چاہتے ہیں، ہم اپنے لوگوں پر ٹیکس لگا رہے ہیں اور ہم دوسروں سے بھی ایسا ہی کرنے کی توقع رکھتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کا شہریت قانون کے حوالے سے بڑا اعلان

ہم مدد کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن ہم چاہتے ہیں کہ دوسرے اپنا کردار ادا کریں۔سعودی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اپنی معیشت کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ ہم عالمی معیشت کی مدد پر بھی کام کر رہے ہیں، سعودی عرب اب غیر مشروط غیر ملکی گرانٹ نہیں دے گا، ہم بیرونی ممالک کو امداد دینے کا طریقہ تبدیل کر رہے ہیں، ہم براہ راست گرانٹس اور امداد دیں گے۔

محمد الجدعان نے کہا کہ سعودی عرب تمام ممالک سے بین الاقوامی تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، ہم خطے کے لیے رول ماڈل بننا چاہتے ہیں اور اپنے اردگرد کے ممالک کو اصلاحات کی ترغیب دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

سعودی عرب پاکستان میں  سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے پر آمادہ  

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com