اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) افغانستان میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث 78 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال سردی کی شدت نے گزشتہ دہائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، ملک بھر میں سردی کی شدت سے ہلاکتوں کی تعداد 78 تک پہنچ گئی۔
حکام کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت منفی 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے جب کہ آنے والے ہفتوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کے امکانات ہیں۔افغان ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے سربراہ عبداللہ احمدی نے امدادی ااداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان ہنگامی حالات میں سردی کی شدت میں ریکارڈ اضافے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے آگے آئیں۔