اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نیا چاند 992 سالوں میں پہلی بار 21 جنوری 2023 کو زمین کے قریب ترین آئے گا۔ رپورٹ کےمطابق 21 جنوری کو نیا چاند زمین سے 221,561 میل دور ہوگا اور اسے آخری بار 3 دسمبر 1030 کو دیکھا گیا تھا۔رپورٹ میں یہ بات ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری سے ڈیٹا کی جانچ کے بعد کہی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اگلا نیا چاند 20 جنوری 2368 کو زمین کے اتنا قریب آئے گا۔چاند صدیوں بعد اتنا قریب کیوں آ رہا ہے؟ تو جواب یہ ہے کہ چاند زمین کے گرد یکساں دائرے میں نہیں گھوم رہا ہے۔چاند کا مدار بیضوی ہے اس لیے چاند اور زمین کے درمیان فاصلہ ہر ماہ بتدریج تبدیل ہوتا رہتا ہے۔
چاند کے مدار میں وہ نقطہ جہاں چاند زمین کے سب سے قریب آتا ہے اسے پیریجی کہتے ہیں جبکہ سب سے دور نقطہ کو اپوجی کہتے ہیں۔