پی ایس ایل 8کے میچز کب او رکہاں ہونگے ؟شیڈول جاری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے 8ویں ایڈیشن کے شیڈول کا علان کر دیا ، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل 8 سے متعلق پریس کانفرنس کرکے خوشی ہوئی، گزشتہ سال پی ایس ایل کے لیے اچھا رہا، پاکستان سپر لیگ آئی پی ایل سے بڑا ٹی ٹوئنٹی برانڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی ۔

psl

یہ بھی پڑھیں

پی ایس ایل 8 کا شیڈول فائنل ،اعلان جمعہ کو متوقع

لیگ کے میچز دو مرحلوں میں ہوں گے، میچز ملتان، کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے۔پی ایس ایل کے شیڈول کے مطابق دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان پہلا میچ 13 فروری کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔34 میچز میں سے 11 راولپنڈی، 9 میچ کراچی اور لاہور جبکہ 5 میچ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کا فائنل 19 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے موقع پر خواتین کے تین نمائشی میچ ہوں گے جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں گی۔نجم سیٹھی نے کہا کہ مینجمنٹ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ وہ کوئٹہ میں نمائشی میچ کرانا چاہتے ہیں، کوئٹہ میں میچز کے لیے وہاں کی انتظامیہ سے بھی بات کی ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com