ن لیگ کی بڑی وکٹ گرگئی ،پیر امین الحسنات نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ ن کے پیر محمد امین الحسنات نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیر امین الحسنات نے کہا کہ معزز لوگ میری عزت کرتے ہیں، میرا جس پارٹی سے بھی تعلق رہا اس کے ساتھ اچھا وقت گزرا ہے،

میں نے اسد عمر کے ساتھ 5 سال اسمبلی میں گزارے ہیں، جب بھی مجھ سے بات کی. دلائل سے ، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسباب پیدا ہوتے رہتے ہیں، میں دائیں بائیں بیٹھے تمام دوستوں کا مشکور ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پیر امین الحسنات کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہم اس خطے اور پورے پاکستان کی بہتری کے لیے مل کر سفر جاری رکھیں گے

شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پیر حسنات شاہ کے استقبال کے لیے آیا ہوں، پیر امین الحسنات کی پارٹی میں شمولیت سے تحریک انصاف مضبوط ہوگی، فواد چوہدری نے کہا کہ پیر امین الحسنات اور ان کے تمام اہل خانہ کا شکریہ
سابق وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ سرگودھا سے مسلم لیگ ن عملا ختم ہو چکی ہے،

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com