نواز شریف کی واپسی کب ہوگی؟فیصلہ ہوگیا،مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول بھی تیار

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف یکم فروری سے عوامی رابطہ مہم شروع کریں گی۔

لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جارحانہ پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف انتخابی شیڈول جاری ہونے کے فوراً بعد وطن واپس آجائیں گے جب کہ مریم نواز شریف یکم فروری سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گی۔

نواز شریف ایک ماہ کے اندر پاکستان آجائیں گے، گورنر پنجاب کی پیشن گوئی

ملاقات میں مریم نواز، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، سینیٹر افنان، مشاہد اللہ اور چوہدری سعود مجید نے شرکت کی۔ اجلاس میں مریم نواز شریف کی وطن واپسی سمیت میاں نواز شریف کی سزاؤں کے خلاف عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ملاقات میں قانونی ماہرین کی رائے بھی لی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مریم نواز پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد ان حلقوں میں جائیں گی جن میں قیادت کا جانا ضروری ہے۔

عمران خان کے 4 سالوں کا میرے 4 سالوں سے موازنہ نہ کریں، نوازشریف

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca