231
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یہودیوں کی انتہا پسند تنظیموں نے مسجد اقصیٰ میں ذبح کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق انتہا پسند یہودیوں کی متعدد تنظیموں نے اس حوالے سے اسرائیل کے وزیر برائے سلامتی اتمر بن گوور سے باضابطہ درخواست کی ہے۔درخواست میں یہودی تنظیموں نے اپنے سالانہ تہوار کے موقع پر مسجد الاقصیٰ میں بھیڑیں ذبح کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ کا دورہ ،مسلم ممالک کا اظہار
یہودیوں کا سالانہ تہوار اس سال مسلمانوں کے لیے رمضان کے مقدس مہینے میں آتا ہے۔ انتہا پسند یہودی گروپس لوگوں کو جانوروں کو ذبح کرنے کے لیے مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک، مسجد اقصیٰ کا دورہ کرنے کی ترغیب دینے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے رہے ہیں۔
کچھ عرصہ قبل اسرائیل کے انتہا پسند سکیورٹی وزیر آٹمار بن گوئر بھی مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے داخل ہوئے تھے۔ مسلم ممالک نے اسرائیلی وزیر کے اقدام کی شدید مذمت کی۔
مزید پڑھیں