اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان باصلاحیت ہیں اور ان کے جذبے بلند ہیں، وسائل فراہم کیے جائیں تو ہمارے نوجوان ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں
‘وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز’ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو 5 سے 15 لاکھ روپے تک قرضے دینگے جوسود سے پاک ہوں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے پا ئوں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے دور میں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ د ئیے گئے جب لیپ ٹاپ دئیے گئے تو کہا گیا سیاسی رشوت ہے لیپ ٹاپ نہیں تو کیا نوجوانوں کے ہاتھوں کے میں بندوق دیتا
شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب نے اپنے وسائل سے نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کیے، نوجوانوں کی جانب سے قرضوں کی واپسی کی شرح 99 فیصد رہی، کورونا وائرس کے دوران نوجوانوں نے لیپ ٹاپ کے ذریعے باعزت روزگار کمایا، وسائل کی فراہمی کا عمل جاری ہے
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانا ہے تو قیمت چکانی پڑے گی۔ سب جانتے ہیں کہ ہم نے یہ ذمہ داری بہت مشکل حالات میں لی۔ تیل کی درآمد پر 27 ارب ڈالر خرچ ہوئے۔ ڈالر کی بچت ہو سکتی ہے، ہماری حکومت نے توانائی کی بچت کے پروگرام کا فیصلہ کیا ہے۔