ملازمین کی تنخواہیں کم، وزراء مشیر کی تعداد بھی کم کرنے کی تجویز،کفایت شعاری کمیٹی آج وزیر اعظم کو رپورٹ بھیجے گی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، وزارتوں کے اخراجات اور وزراء کی تعداد میں کمی کی تجاویز سامنے آئی ہیں۔

قومی کفایت شعاری کمیٹی آج سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد کٹوتی اور وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور مشیروں کی تعداد 78 سے کم کرکے 30 کرنے کے حوالے سے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔
قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کے لیے رپورٹ وزیراعظم کو بھجوائی جائے گی۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو گیس کی قیمتوں میں اضافے اور پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، اس کے علاوہ پاکستانی روپے کی قدر کو مصنوعی طور پر روکنے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔