188
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی۔سابق وزیراعظم نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما ئوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اپنے کیس عدالتوں میں چل رہے ہیں اس لیے امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کر سکتی۔
گزشتہ رات زمان پارک سے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر کارکنوں کی بڑی تعداد نے وہاں پہنچ کر احتجاج کیا چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 22 کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔
فواد چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا، عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ،کارکن زمان پارک کے باہر موجود
پارٹی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فواد چوہدری تحریک انصاف کے کارکن ہیں، ان کے خلاف مقدمہ انتقامی کارروائی ہے۔
عمران خان نے اپنی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے پارٹی کے سینئر رہنما ئوں سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو ہدایات بھی جاری کیں۔
فواد چوہدری کو ہتھکڑی لگ گئی، عدالت پیشی ،نیلسن منڈیلا کیخلاف بھی یہی مقدمہ درج کیا گیا تھا
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کی زمان پارک لاہور میں واقع رہائش گاہ سے ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر تحریک انصاف کے کارکنان مختلف شفٹوں میں احتجاج کریں گے۔ پہلے مرحلے میں لاہور کے مختلف ٹانز کے کارکن زمان پارک کے باہر ڈیوٹی دیں گے۔