273
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کی تفصیلات جاری کر دیں ، تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں
زرمباردلہ کے ذخائر کتنے رہ گئے ؟کیا پاکستان 6 ماہ بعد ڈیفالٹ ہو جائیگا ؟
اسٹیٹ بینک کے مطابق 20 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 990 ملین ڈالر کی کمی ہوئی۔
20 جنوری تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9.45 ارب ڈالر تھے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 920 ملین ڈالر کم ہوکر 3.67 بلین ڈالر رہ گئے جو صرف تین ہفتوں کی درآمدات کے لیے کافی ہوں گے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.76 بلین ڈالر کم ہو کر 5.77 بلین ڈالر رہ گئے۔اس سے قبل فروری 2014 میں اسٹیٹ بینک کے پاس ڈالر کی سطح اتنی گر گئی تھی۔
مزید پڑھیں