اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز)انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے اور روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
گزشتہ روز کاروباری روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری تھا اور انٹربینک مارکیٹ کے اختتام پر امریکی ڈالر 24 روپے 54 پیسے کے اضافے سے 255 روپے 43 پیسے پر بند ہوا۔
جمعہ کو انٹربینک کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپے 57 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر 257 روپے کا ہوگیا۔
ڈالر کیوں مہنگا ہورہا،ڈالر کی اڑان کیسے روکی جاسکتی ؟
کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ دیکھا گیا اور ایک امریکی ڈالر مجموعی طور پر 5 روپے 57 پیسے مہنگا ہوکر 261 روپے کا ہوگیا۔
گزشتہ 2 روز میں انٹربینک میں ڈالر 30 روپے 11 پیسے مہنگا ہوگیا اور پاکستان کے قرضوں میں 3800 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔