ایک  ایک پائی بچانا ضروری ہے،آئی  ایم ایف سے اسی ماہ معاہدہ ہوجائے گا،شہبازشریف 

 

اردو ورلڈ کینیڈا (  ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں مشکل حالات میں حکومت ملی، ہم ایک  ایک پائی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے مارگلہ ریلوے اسٹیشن اسلام آباد پر گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے، خواجہ سعد رفیق اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ گرین لائن کی بنیاد نواز شریف کے دور میں رکھی گئی، میرٹ پر انحصار نواز شریف کی حکومت کی امتیازی خصوصیت رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خدمات کو آ ئوٹ سورس کر دیا گیا ہے، آج حکومتیں ادارے خود نہیں چلاتی بلکہ آ ئوٹ سورس کرتی ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ رواں ماہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے گا، پاکستان اس مقام پر کھڑا ہے جہاں ایک  ایک پائی بچانا ضروری ہے، جلد مشکل صورتحال سے نکل جائیں گے، چینی حکومت اور لوگوں کا پاکستان سے ہمیشہ محبت کا رشتہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، پاکستان جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گا۔

قبل ازیں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ چینی دوستوں کے تعاون سے ممکن ہوا ہے، ہم نے اپنے محدود وسائل سے ریلوے کا آپریشن چلایا ہے اور کوشش کریں گے کہ کو ریلوے کا سفر مکمل کیا جائے۔ مسافر

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اس ٹرین میں 2200 افراد سفر کر سکیں گے، مستقبل کی بوگیاں پاکستان میں تیار کی جائیں گی، تمام پاکستانی گرین لائن ٹرین کو ترجیح دیں، ہمیں ریونیو کی اشد ضرورت ہے۔

 

 

افتتاح کے موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم کو ٹرین سے متعلق بریفنگ دی۔

 

واضح رہے کہ جدید سہولیات سے آراستہ گرین لائن ایکسپریس ٹرین پاکستان ریلوے کو اسلام آباد سے کراچی تک مین لائن ون مسافر سروس فراہم کرے گی، یہ ٹرین راولپنڈی، چکلالہ، لاہور، خانیوال، بہاولپور، روہڑی، حیدرآباد اور ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشنوں پر رکے گی۔ .

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com