اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں اہم پیشر فت۔ پولیس نے فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے فیصلے کے خلاف سیشن جج کے روبرو اپیل دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہمیں فوٹوگرافی ٹیسٹ اور ریکوری کرنی ہے، عملی طور پر ہمارا ایک روزہ ریمانڈ ملا اور تفتیش مکمل نہیں ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں
فواد چوہدری نے منشی کس کو کہا؟گرفتاری کیوں ہوئی، تفصیلات سامنے آگئیں
یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔