270
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ اس کی گہرائی 150 کلومیٹر زیر زمین تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا۔
یہ بھی پڑھیں
زلز لہ کتنی قسم کا ہوتا ہے،ریکٹر سکیل کیا ہوتا ہے؟زلزلے میں کیا کرنا چاہیے؟
جڑواں شہروں میں چند سیکنڈز کے لیے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ پاکستان سمیت ایران، افغانستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
Earthquake in #Islamabad and other cities.
Stay safe everyone. pic.twitter.com/Ora5gvwUV6— Zeeshan Qayyum (@XeeshanQayyum) January 29, 2023