اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے بدانتظامی کے ذریعے ملکی معیشت کو بری حالت میں پہنچا دیا ہے ،تنخواہ دار اور غریب عوام کو کچل دیا ہے۔
Total mismanagement of our economy by a corrupt & incompetent imported govt has crushed masses & salaried class with latest hike in petrol & diesel prices & Rs33/$ devaluation to Rs262.6/$. Elec & gas price hike & 35% unprecedented inflation expected with Rs200bn mini budget.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 29, 2023
انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 35 روپے اور پاکستانی روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 262 روپے 60 پیسے تک پہنچ گئی ہے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
پٹرول کی قیمت میں 35 روپے فی لٹر اضافہ ،اطلاق آج سے ہوگا
عمران خان نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اب حکومت 200 ارب روپے کا منی بجٹ لا رہی ہے جس سے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صبح پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کی جانب سے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔