خود کار گاڑیوں کا دعوی ، ایلون مسک سےتحقیقات شروع

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ٹیسلا، اسٹار لنک اور دیگر کمپنیوں کے مالک اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ایلون مسک کو اس

وقت امریکی ایجنسیوں کی جانب سے اس دعوے سے متعلق تحقیقات کا سامنا ہے کہ ان کی ٹیسلا گاڑیاں خود کار ہیں۔

یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SEC) نے ٹیسلا کے ان دعوؤں کی تحقیقات شروع کی ہیں کہ کمپنی

نے اپنی خو د کارر گاڑیوں کی صلاحیتوں کو بڑھا یا ہے ۔

ایجنسی یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ کس موڑ پر ٹیسلا نے سیلف ڈرائیونگ کار کے لیے بڑے وعدے کیے اور عام لوگوں کو

گمراہ کیا۔ٹیسلا کی سیلف ڈرائیونگ کار کے حوالے سے ایک اور اہم بات سامنے آگئی ہے۔ پچھلے ہفتے، کمپنی کے ایک انجینئر نے

اعتراف کیا کہ آٹو پائلٹ سافٹ ویئر پہلی بار 2016 میں بنایا گیا تھا ۔

اس ویڈیو کو خود ایلون مسک نے ڈائریکٹ کیا تھا۔اگرچہ SEC کمپنیوں کے حفاظتی دعووں کی تحقیقات نہیں کرتا ہے، لیکن یہ عوام کو

گمراہ کن کارپوریٹ دعووں سے بچانے کے لیے کام کرتا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ دعویٰ کیا گیا مکمل طور پر خودکار ٹیسلا کار اب بھی 100

فیصد ممکن نہیں ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ایلون مسک کو حقائق کی روشنی میں مزید مقدمات یا قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا

پڑ سکتا ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca